عید پر بسیار خوری سے اجتناب ضروری
اگر عید کے ایّام میں آپ نے کھانے پینے کے دوران مذکورہ بالا احتیاطی تدابیر اختیار کیں، بد پرہیزی سے اجتناب برتا، تو ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کا نظامِ ہاضمہ ٹھیک اور آپ تندرست رہیں گے
عموماً عیدین پر گھروں میں انواع و اقسام کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں، جن میں مرغّن غذائیں اور مختلف اقسام کے مشروبات شامل ہوتے ہیں اور ان کا حد سے زیادہ استعمال مضرِ صحت ثابت ہو سکتا ہے۔میڈیکل سائنس کی رُو سے ایک عام فرد کو یومیہ 50 گرام گوشت کھانا چاہیے۔تاہم، گوشت کا زیادہ استعمال کولیسٹرول اور یورک ایسڈ میں اضافے اور بلند فشارِ خون سمیت امراضِ قلب کا سبب بن سکتا ہے۔
اسی طرح جنک اور فاسٹ فوڈ بھی مضرِ صحت ہے۔عید کے موقعے پر کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں اور ان کی بجائے تازہ پھلوں اور سبزیوں کا جوس پئیں۔
نیز، کھانا پیٹ بَھر کر نہ کھائیں اورخصوصاً عید کے دنوں میں بلڈ پریشر، ذیابیطس اور معدے کے امراض میں مبتلا افراد کھانے پینے میں خاص احتیاط برتیں۔
نیز، کھانا پیٹ بَھر کر نہ کھائیں اورخصوصاً عید کے دنوں میں بلڈ پریشر، ذیابیطس اور معدے کے امراض میں مبتلا افراد کھانے پینے میں خاص احتیاط برتیں۔
qu
drat
کھانا اعتدال سے اور اچّھی طرح چبا کر کھائیں اور متوازن غذا کے اصول کو پیشِ نظر رکھیں۔
اگر طبیعت میں گرانی اور نظام ہاضمہ میں خرابی محسوس ہو تو پودینے، ادرک اور سبز الائچی کا قہوہ استعمال کریں۔اُمیدِ واثق ہے کہ اگر عید کے ایّام میں آپ نے کھانے پینے کے دوران مذکورہ بالا احتیاطی تدابیر اختیار کیں، بد پرہیزی سے اجتناب برتا، تو ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کا نظامِ ہاضمہ ٹھیک اور آپ تندرست رہیں گے۔
Comments
Post a Comment