پیٹ کے السر کی نشاندہی سانس کے ذریعے

qudrat




qudrat
پیٹ کا السر‘پیپٹک السر یا گیسٹرک السر ایک ہی بیماری کے مختلف نام ہیں۔جو پیٹ کی دیواروں میں زخم ہو جانے سے پیدا ہوتی ہے۔یہ چھوٹی آنت کا پہلا حصہ ہوتا ہے۔اس بیماری کی وجہ ہیلی کوبیکٹر پائلوری نامی جرثومہ اور رد سوزش ادویات ہوتی ہیں اور اس مرض میں پیٹ میں شدید درد اُٹھتا ہے۔اس بیماری کے بارے میں جاننے کے لئے ڈاکٹر عموماً اینڈوسکوپی کرتے ہیں جس کیلئے ایک ٹیوب پیٹ اور چھوٹی آنت میں عدسے سمیت ڈالی جاتی ہے لیکن اب اینڈوسکوکے بجائے صرف سانس کا جائزہ لے کر ڈاکٹر پتہ لگا سکیں گے کہ مریض پیٹ کے السر میں مبتلا ہے یا نہیں۔
qudrat

ایس این لوس نیشنل سینٹر فار سیک سائنسز کے مانک پردھان کے مطابق ہم نے ایک ایسا طریقہ ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے پیٹ کے السر کو جاننے کے لئے فقط ایک ڈیٹیکٹر میں سانس چھوڑنا ہو گا جو لیزر اسپیکٹرو اسکوپی اور ماس سپیکٹرو میٹری کے ذریعے مرض کا پتہ چلائے گا یہ تکنیک مرض کی ابتداء کا پتہ لگانے کے بعد علاج کے بعد بھی سانس کے ذریعے مرض کے خاتمے کا ٹیسٹ کرے گی اور اس کی سب سے بڑی خوبی اینڈوسکوپی اور بایوپسی سے چھٹکارا ہے۔

qudrat
مانک پردھان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسان کے چھوڑے گئے سانس میں تین سے چار ہزار مالیکیولز ہوتے ہیں جو بعض بیماریوں  نشاندہی کرتے ہیں۔بیماری کی صورت میں یہ مالیکیولز تبدیلی کے عمل سے گزرتے ہیں۔ان مالیکیولز کے ذریعے پیٹ کے السر کا جائزہ لیا جائے گا یہ نئی تکنیک 95 فیصد درست نتائج کی حامل ہے خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کے لئے اس تکنیک کا استعمال نہایت مفید رہے گا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جتنی بار ضرورت ہو ٹیسٹ کیا جا سکے گا اور اس میں کراس انفیکشن کا خطرہ بھی نہیں ہو گا۔

Comments